الطاف حسین میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین کو حراست میں لینے کے بعد ناساز طبیعت کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ہسپتال میں بھی الطاف حسین برطانوی پولیس کی ہی حراست میں رہیں گے ،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کو بلڈ پریشرسمیت کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہیں ۔اس سے قبل الطاف حسین کے وکلا نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ضمانت کی درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ناساز طبیعت کے باعث ضمانت پر رہا کر دیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں جو کہ پولیس نے مسترد کر دی تھی اور کہا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک الطاف حسین حراست میں ہی رہیں گے۔

0 Comments :

Post a Comment

 
Top